پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی ویب سائٹ لانچ کر دی گئی :صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال
بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر کی پی ایف یو جے ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال اور ویب ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے اپنی نئی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے یہ بات پی ایف یو جے ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر کے نام اپنے وائس ایپ میسج میں بتائی- انہوں نے اپنے پیغام میں مجوزہ ویب سائٹ کا لنک بھی ارسال کیا ہے جس میں 27 اکتوبر کو اوچشریف میں منعقد ہونے والے جر نلسٹس الائنس پاکستان کی تقریب حلف برداری کی بہترین کوریج کی گئی ہے اور اس کوریج میں کامن ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن برطانیہ کے علاوہ رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی ویب سائٹ اور رورل میڈیا نیٹ ورک کی فیس بک پر اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کے لنکس کو بھی منسلک کیا گیا ہے جبکہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی خصوصی اشاعت کے علاوہ دیگر علاقائی اور قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے تراشے بھی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ہیں
بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی ویب سائٹ لانچ ہونے پر صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال اور ویب ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اپنی اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پی ایف یو جے ورکرز کی نئی ویب سائٹ پاکستان میں آزادی صحافت کے دفاع اور آزادی اظہار کے فروغ میں اب اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی

