Advertisements

آر آئی یو جے ورکرز کے مرحوم صدر مظہر اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

PFUJ workers organise condolence reference in the memory of late RIUJ President Mazhar Iqbal
اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال آر آئی یو جے کے مرحوم صدر مظہر اقبال کی یاد میں نیشنل پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہی ہی
Advertisements

مظہر اقبال نے ساری زندگی آزادی اظہار رائے اور کارکنان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی صدر پی ایف یو جے ورکرز ڈاکٹر سعدیہ کمال

 اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے آر آئی یو جے ورکرز کے مرحوم صدر مظہر اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب کی نظامت کے فرائض آر آئی یو جے کے سیکرٹری حمید اللہ عابد نے انجام دیے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، پی ایف یو جے برنا کے صدر افضل بٹ، پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی نواز رضا، نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری نئیر علی، اپنیک کے صدر صدیق انظر، جاوید ملک اور دیگر مقررین نے مرحوم کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Advertisements

 مقررین نے کہا کہ مظہر اقبال نے ساری زندگی آزادی اظہار رائے اور کارکنان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی انتھک محنت اور جرات مندانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی یہ خواہش تھی کہ تمام صحافتی تنظیمیں متحد ہو کر دھڑے بندیوں کا خاتمہ کریں اور کارکنان کے حقوق کے لیے مشترکہ تحریک چلائیں۔  مقررین نے کہا کہ آج تمام صحافتی تنظیموں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا مظہر اقبال کی آرزو کی تکمیل ہے، جس سے ان کی روح کو سکون ملے گا۔  تقریب میں مرحوم کے صاحبزادے نعمان مظہر اور بہو زویا نعمان نے بھی شرکت کی اور اپنے والد محترم کی یادیں بیان کیں، جنہیں سن کر شرکاء نم دیدہ ہو گئے۔پروگرام کے آخر میں صحافی شبیر عثمانی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی