مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کا احمدپور یونین آف جرنلسٹس کے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز سے الحاق کا اعلان

پنجاب کالج میں منعقدہ تقریب کی صدارت بانی و سرپرست اعلی اے یو جے احسان احمد سحر نے کی جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال مہمان خصوصی تھیں
تقریب میں ایک قرارداد کے ذریعے پریس کلب فیصل آباد کے صدر شاہد علی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا
تقریب کے اختتام پر احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کی جانب سے سرپرست محمد سلیمان فاروقی ،صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب اور جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز نے پی ایف یو جے ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کو اجرک پہنائی
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کا پی ایف یو جے ورکرز سے الحاق کرنے کا اعلان کیا -اس سلسلے میں پنجاب کالج میں تقریب بانی و سرپرست اعلی احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں پی ایف یو جے ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں- ڈاکٹر سعدیہ کمال نے اپنے خطاب میں ملک بھر کے عامل صحافیوں کو درپیش مسائل پریس فریڈم کی صورتحال اور سائبر کرائمز کے حوالے سے کی گئی قانون سازی پر روشنی ڈالی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی صحافی برادری کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے متعدد ادوار میں انجام دی گئی تاریخی خدمات کا بھی احاطہ کیا-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے بانی اے یو جے کی استدعا پر احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کا پی ایف یو جے ورکرز سے الحاق کرنے کا اعلان کیا جسکا یونین ممبران نے تالیاں اور ڈیسک بجائے کا خیرمقدم کیا۔
احسان احمد سحر نے اپنے صدارتی خطاب میں احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کی گذشتہ تین برس کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی : اُنہوں نے بتایا کہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ نے گزشتہ تین برسوں میں اپنے اراکین کیلئے ایک تربیتی ورکشاپ ،تربیتی ڈیجیٹل میٹریل اور مینوئلز کی تقسیم کے علاوہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے راؤنڈ ٹیبل اور ۔سب ڈویژن احمد پور شرقیہ کے مرحوم صحافیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا ہے اور انشاءاللہ یہ سلسلہ مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گا –
تقریب میں ایک قرارداد کے ذریعے پریس کلب فیصل آباد کے صدر شاہد علی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ،ایک دوسری قرارداد میں حکومت سے پیکا ایکٹ میں کی گئی ترمیم۔کو واپس لینے اور میڈیا سے متعلق قانون س ازی سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا گیا- تقریب کے اختتام پر احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کی جانب سے سرپرست محمد سلیمان فاروقی ،صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب اور جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کو اجرک پہنائی