Advertisements

ڈاکٹر سعدیہ کمال آج احمدپور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس سے خطاب کریں گی

Dr Sadia Kamal Central Chairperson PFUJ Workers
Advertisements

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال اور عامل صحافیوں کو در پیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلاً روشنی ڈالیں گی

احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کے اجلاس کی صدارت بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر کریں گے جنرل سیکرٹری اے یو جے حمید اللہ خان عزیز کا اعلان

Advertisements


 احمد پور شرقیہ   ( پریس ریلیز ) احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کا اجلاس آج 12 جون2025ء بروز جمعرات سہ پہر چار بجے پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں  منعقد ہو گا، جس کی صدارت بانی وسرپرست اعلی اے یو جےاحسان احمد سحر  کریں  گے  جبکہ میٹنگ میں محترمہ ڈاکٹر سعدیہ کمال، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز (پی ایف یو جے ورکرز) بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی اور ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال اور عامل صحافیوں کو در پیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلاً روشنی ڈالیں گی – اس امر کا اعلان حمیداللہ خان عزیز جنرل سیکرٹری:اے یو جے کے جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے