Advertisements

نگراں حکومت کا عوام پر پیٹرول بم، پیٹرول کی قیمت میں 17 روپیہ فی لیٹر کا اضافہ

Petrol
Advertisements

پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

Advertisements

 وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Petroleum Prices - Press Release
فوٹو: وزارت خزانہ

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 55 روپے فی لیٹر جبکہ  ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

 پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔