Advertisements

تیل کے نرخوں میں اضافہ نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا

Petrol
Advertisements

اشیاء خوردونوش کے نرخ بھی بیس سے تیس فیصد بڑھ گئے

ٹرانسپورٹر ز نے کرایوں میں بیس فیصد اضافہ دیا شہریوں کا حکومت سے تیل کے نرخوں میں فی الفور کمی کا مطالبہ

Advertisements

 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) تیل کے نرخوں میں اضافہ نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا۔ اشیاء خوردو نوش کے نرخوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیاہے۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے تیل کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ٹرانسپورٹر ز نے کرایوں میں بیس فیصد اضافہ کردیاہے۔ جبکہ اشیاء خوردونوش کے نرخ بھی بیس سے تیس فیصد بڑھ گئے ہیں۔ کرایوں میں اضافہ سے فروٹ اور سبزی کے نرخوں میں اضافہ ہورہاہے۔ سیب چار سے پانچ سوروپے کلو تک جا پہنچے ہیں خربوز ہ دوسوروپے کلو فروخت ہورہاہے مرغی کے گوشت کے نرخ ساڑھے چار سو روپے فی کلو سے پانچ سوروپے فی کلو تک ہوگئے ہیں۔ جس سے غریب اور متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہاہے شہریوں نے حکومت سے تیل کے نرخوں میں فی الفور کمی کا مطالبہ کیا ہے۔