Advertisements

پٹرول مزید 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل4 روپے 80 پیسے مہنگا

Petrol
Advertisements

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت کے اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

Advertisements

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ خیال رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔