پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لٹر کمی
Advertisements
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لٹر کمی کردی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول کی قیمت 389 روپے 3 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 29 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔
Advertisements

