پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
Advertisements
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر, ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کردی۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 371 روہت فی لٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر تک کے لیے ہو گا۔
Advertisements

