Advertisements

پیٹرول 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا

Petrol
Advertisements

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے مہنگی ہوگئیں۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 19 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا گیا ہے اور پیٹرول کی نئی قمیت فی لیٹر 393روپے 33 پیسے ہوگئی ہے۔

Advertisements

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اپریل سے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم نے بتایا کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ اور عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کے لیے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر آئندہ ہفتے کے لیے ڈیزل کی قمیت میں 26.77 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 26.77 روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے، جس قدر ممکن ہوا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا۔ وزیرِ پیٹرولیم نے بتایا کہ وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے عوام کو تاریخی ریلیف پیکیج دیا، دعاگو ہیں کہ جلد علاقائی امن کے حصول میں پیش رفت ہو اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے