حکومت نے ڈیزل 3 روپے 37 پیسے مہنگا ، پیٹرول ایک روپے سستا کردیا
Advertisements
۔ْاسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کر دی گئی ہے جس کا پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی سے نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گیا۔

