Advertisements

فوج سے متعلق بیان پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف درخواست دائر، عدالت میں طلب

Maulana FazalurRehman
Advertisements

گجرانوالہ کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی، سیشن جج نے 28 جولائی کو عدالت میں طلب کرلیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف فوج سے متعلق بیان پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی، گجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے مولانا فضل الرحمن کو طلب کرلیا۔

Advertisements

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار منظور قادر بھنڈر نے موقف اختیار کیا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں شہداء کا مذاق اڑایا، مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ درخواست پر گوجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمن کو 28 جولائی کو عدالت طلب کرلیا۔

دوسری جانب سیشن عدالت لاہور میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی، ایڈیشنل سیشن جج ملک لطیف نے سماعت کی، درخواست گزار شہری محمد وقار کے وکیل مدثر چوہدری اور علی شان مناواں نے دلائل دیے۔ شہری نے موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر شہدا کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی تقریر دیکھی، مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے میرے اور عوام کے جذبات مجروح ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک جلسے میں شہداء کے خلاف ہرزہ سرائی کی، مولانا فضل الرحمان نے بیان دے کر شہدا کے ورثا کا دل دکھایا، عدالت مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔