Contact Us

پرویز الہٰی کا ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونےکا اشارہ

Pervaiz Elahi

مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی جماعت کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم ہونےکا اشارہ دے دیا۔

لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کل ہم نے اجلاس بلایا ہے جس میں پارٹی عہدیداروں سمیت ہمارے ایم این ایز ، ایم پی ایز بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں کہا ہےکہ پی ٹی آئی میں انضمام کی صورت میں آپ کے لیے بھی اچھا ہے اور ہماری پارٹی کے لیے بھی۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کا بھی یہی خیال ہے۔

ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ملیں گے تو دونوں جانب بہتری آئے گی۔

آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کے سوال پر جواب میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، مسلم لیگ (ن) کا رونا دھونا چل رہا ہے، اب شہباز شریف کو نیند کی گولیاں کھانے سے بھی نیند نہیں آئے گی، عمران خان نے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، مسلم لیگ والے گھبرائے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں