پرویز الٰہی کا عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ
لاہور30جولائی:- وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات- وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں 3گھنٹے طویل اجلاس منعقدہوا، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی – وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 100سے بڑھا کر200کی جائے گی-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈکرنے کی منظوری دی -ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام ادویات مفت دی جائیں گی -وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت ادویات ملیں -انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 400 تک بڑھائی جائے گی-وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں خصوصا اینتھیزیالوجسٹ او رپیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیاجائے گا-اینتھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہیں خصوصی الاؤنس دیں گے-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے ڈاکٹرز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے ہدایت کی کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں -صوبے کے عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے فائل کسی جگہ نہیں رکنی چاہیے-اجلاس میں شعبہ صحت کی بہتری اور عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، سابق سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری صحت،وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ،ڈی جی ریسکیو1122اور متعلقہ حکام نے ا جلاس میں شرکت کی-