Advertisements

پرویزالٰہی کا رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دورہ، عالمی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان سے ملاقات

Pervaiz Elahi visit to the Raiwand
Advertisements

لاہور4نومبر:…… وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دورہ کیا اور عالمی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے مولانا احمد لاٹ اور بھارت سے آئے ہوئے مولانا ابراہیم سمیت دیگر علماء کرام سے بھی ملاقات کی۔ مولانا نذر الرحمان اور مولانا ابراہیم نے ملک و قوم کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ایم پی اے حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، ہمیش خان اور تبلیغی جماعت کے ڈاکٹر ندیم اشرف، امتیاز غنی، انوار غنی، محمد عامر احسان اور دیگر اکابرین بھی موجود تھے۔علماء کرام نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی دین کیلئے خدمات کو سراہا اور ان کی صحت و ترقی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا اور اجتماع کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔ وزیراعلیٰ نے موقع پر ہی سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور ڈویژن،سی سی پی او لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے کو انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موثر مانیٹرنگ کیلئے فی الفور مزید کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ علاقے میں اضافی پٹرو لنگ پولیس تعینات کی گئی ہے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ شاندار انتظامات اور فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ علاقے کی سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا گیا ہے اور اجتماع کے اطراف خصوصاً رائیونڈ بائی پاس پر لائٹس کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اجتماع کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے پوری ٹیم مل کر کام کر رہی ہے۔ سیکرٹری اوقاف، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔