پرویز الٰہی کا نشتر ہسپتال، ملتان لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب
Advertisements
لاہور14اکتوبر: …… وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نشتر ہسپتال، ملتان میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے اور کسی بھی معاشرے میں ایسے واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔ چھت پر لاوارث لاشوں کو پھینکنے کا واقعہ انسانیت کی تضحیک ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انکوائری جلد مکمل کرکے ذمہ دارو ں کا تعین کیا جائے اور کڑی سزا دی جائے۔