Contact Us

پر ویز الہٰی پندرہ لاکھ سے زائد آبادی کی تحصیل احمدپورشرقیہ کو فی الفور ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کریں

Shabbir Faraz

احمدپورشرقیہ سے چھوٹی تحصیلوں کو ضلع کادرجہ دے کر ہمارے شہر کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے —- مختیا راحمد ملک , محمد ارشد راجپوت ,فتاب احمد خان ڈاھر, عبدالباسط شکرانی ، سید غلا م مجتبیٰ بخاری، ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) احمدپورشرقیہ ضلع بناؤ کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس چوک منیر شہید پر منعقد ہوا۔ جس میں احمدپور اتحاد کے سربراہ مختیا راحمد ملک ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت ، جنرل سیکرٹری آفتا ب  احمد خان ڈاھر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالباسط شکرانی ، سید غلا م  مجتبیٰ بخاری، ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ ، سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ احمدپورشرقیہ کو ضلع  کا درجہ دلانے کے لئے مختلف آپشن پر  غور کیا گیا۔ اس مو قع پر مقررین نے کہا کہ احمدپورشرقیہ  سے چھوٹی تحصیلوں کو ضلع کادرجہ   دے کر ہمارے شہر کے ساتھ  امتیازی سلوک کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ چوہدری پر ویز الہٰی   ، پندرہ لاکھ سے زائد آبادی کی اس تحصیل کو فی الفور ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کریں۔ اس مو قع پر انجمن تاجران نے سترہ نومبر کو جا مع مسجد چوک پر ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا۔ 

Mujtaba Bukhari
Arshad Rajpoot
Abdul Basit Shikrani

مزید پڑھیں