پر ویز الہٰی پندرہ لاکھ سے زائد آبادی کی تحصیل احمدپورشرقیہ کو فی الفور ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کریں

احمدپورشرقیہ سے چھوٹی تحصیلوں کو ضلع کادرجہ دے کر ہمارے شہر کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے —- مختیا راحمد ملک , محمد ارشد راجپوت ,فتاب احمد خان ڈاھر, عبدالباسط شکرانی ، سید غلا م مجتبیٰ بخاری، ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) احمدپورشرقیہ ضلع بناؤ کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس چوک منیر شہید پر منعقد ہوا۔ جس میں احمدپور اتحاد کے سربراہ مختیا راحمد ملک ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت ، جنرل سیکرٹری آفتا ب احمد خان ڈاھر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالباسط شکرانی ، سید غلا م مجتبیٰ بخاری، ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ ، سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کے لئے مختلف آپشن پر غور کیا گیا۔ اس مو قع پر مقررین نے کہا کہ احمدپورشرقیہ سے چھوٹی تحصیلوں کو ضلع کادرجہ دے کر ہمارے شہر کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ چوہدری پر ویز الہٰی ، پندرہ لاکھ سے زائد آبادی کی اس تحصیل کو فی الفور ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کریں۔ اس مو قع پر انجمن تاجران نے سترہ نومبر کو جا مع مسجد چوک پر ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا۔


