میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے: چودھری پرویز الہٰی
Advertisements
لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے محسن رضا نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نامزدگی کا فیصلہ متنازع قرار دے دیا۔
ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے۔
Advertisements
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے، الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے، فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔