Advertisements

شہبازشریف نے پنجاب کی گندم بند کردی، میں ان کا بندوبست کروں گا:چودھری پرویزالہی

Pervaiz Elahi addresses jalsa in talagang
Advertisements

شہبازشریف صرف اعلان کرتے ہیں،سیلاب آیا تو سب کو باہرسے آیا پیسے اورسامان دیا،ہمیں کچھ نہیں دیا،ٹیلی تھون سے ڈھائی ارب ملے وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور20اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے پنجاب کی گندم بند کردی۔میں ان کا بندوبست کروں گا۔شہبازشریف صرف اعلان کرتے ہیں اورجھوٹ بولتے ہیں۔ تلہ گنگ میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہشریف خاندان آتا ہے ڈرامے رچاکر چلا جاتا ہے۔ سندھ کوگندم دے دی،ہمیں اپنے پیسوں سے گندم لیناکی اجازت بھی نہیں دے رہے۔وزیراعلیٰ پرویزالہی نے کہا کہ تلہ گنگ والوں کو گواہ بنا کرکہتا ہوں ن لیگ والے بہت جھوٹ بولتے ہیں۔ میں نے ان کے ساتھ 15سال ر ہ کر قریب سے ان کا چہرہ دیکھا۔سارے ٹبر نے سچ نہ بولنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ سے ایسا بندہ بھیجنے کی درخواست کی تھی جو ان سے نمٹ لے تو عمران خان مل گیا۔سوتے جاگتے بھی ہر جگہ جہاں جاتے ہیں عمران خان ان کے سامنے ہوتا ہے۔کسی دوکان میں جاتے ہیں تو چور چور کے نعرے لگتے ہیں۔وزیراعلیٰ پرویزالہی نے کہا کہ سیلاب آیا تو سب کو باہر سے آیا ہوا پیسے اورسامان دیا، ہمیں کچھ نہیں ملا۔عمران خان کے ساتھ ملکر ٹیلی تھون کی تو ڈھائی ارب روپیہ اکاؤنٹ میں آگیا۔عمران خان لاہور آئے تو انہیں یہاں بھی لاؤں گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے احساس پروگرام کا بل پاس کرلیا،اب یہ صوبے بھر میں لاگو ہوگا۔سیلاب والوں کو بھی احساس سے امداد دیں گے۔80لاکھ نادار خاندانوں کو پروگرام کے ذریعے رعایتی نرخوں پر راشن دیں گے۔دوکاندار کو بھی احساس پروگرام سے دس فیصد ملے گا۔اللہ سے دعا کی تھی کہ جو وعدے کیے ان میں تکمیل کی برکت ڈال دے۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ تلہ گنگ میں سڑکوں کا جال بچھا کر انڈسٹریل زون بنائیں گے۔10سال تک تلہ گنگ انڈسٹریل زون کو ٹیکس فری قرار دیں گے۔تلہ گنگ انڈسٹریل زون میں ساری فیکٹریاں لاؤں گا۔نوکریوں سے پابندی اٹھا لی،تلہ گنگ ضلع کیلئے ہزاروں نوکریاں ہوں گی۔تلہ گنگ میں اعلی یونیورسٹی،میڈیکل کالج اورانجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی۔تمن ڈیم اورلاوا ڈیم بنا کر تلہ گنگ کے لوگوں کی ضروریات پوری کریں گے۔تلہ گنگ کی برکت سے پنجاب میں چار ضلع اوربھی بن گئے۔رورل ہیلتھ سینٹرز میں آنکھوں کے علاج کے لئے آپٹومیٹریسٹ آئیں گے۔تلہ گنگ اورچکوال کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔چکوال کو بھی ترقی کے سفر میں سا تھ رکھیں گے،چکوال اور تلہ گنگ کو ملا کر ڈویژن بنا نے کا پروگرام ہے۔لاواتحصیل کو بھی پوری طورپر فعال اورفنکشنل کریں گے۔تلہ گنگ ہزاروں لوگوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ختم نبوت مسجد بنائیں گے۔ تلہ گنگ کے لوگوں نے خلوص اورپرتپاک استقبال کر کے حق ادا کردیا۔سارے لوگ چھوڑ گئے،تلہ گنگ کے لوگ ساتھ کھڑے رہیں،میری نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔حافظ عماریاسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی ہمارے محسن ہیں ضلع بنا کر نیا تشخص دیا۔شہیدوں اورغازیوں کی دھرتی ہے،نسل در نسل وفا کریں گے۔راسخ الہی،ارکان اسمبلی سردار آفتاب،فوزیہ بحرام،سابق چیئرمین عدیل الطاف سمیت چکوال اورتلہ گنگ کے نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisements