ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

بہاول پور:6/دسمبر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے وضع کیے گئے اہم نکات بارے ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز انجم، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی سو فیصد یقینی بنائی جائے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا ریونیو افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مرکز مال فنکشنل کیے جائیں اور اس بارے علاقہ کے لوگوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ریلیف حاصل کرسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے ریونیو افسران کی ہر دو ہفتہ بعد کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواعتزاز انجم نے بریفنگ میں ریونیو افسران کی کارکردگی اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے وضع کیے گئے کی پوائنٹس کے بارے متعلقہ ریونیو افسران کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل گرداوری سو فیصد مکمل کر لی گئی ہے۔