پولیو ورکرز ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
بہاول پور: 16/دسمبر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت پولیو ورکرز ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائیں تاکہ بچے پولیو جیسی موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اس اہم ذمہ داری کی ادائیگی میں تمام متعلقہ ادارے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ نے دوران اجلاس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیم ممبران نے ابتدائی تین ایام میں گھر گھر جاکر ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 79 ہزار 940 بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین کے قطرے پلائے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی وجہ سے پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو 16 اور 17 دسمبر کو کیچ آپ ایکٹیویٹی کے تحت پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔