دبئی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لی ہیں
گیلانی خاندان، راجا رویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کچھ دیگر حلقوں میں ن لیگ امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے، دبئی میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام بھی فائنل کیا جائے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ بھی اسی ملاقات کے دوران دونوں جماعتیں فائنل کریں گی جبکہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا، اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے سے سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم کے لیے وقت مل سکےگا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے کچھ مرکزی رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے، استحکام پاکستان اور ق لیگ کو کتنی سیٹوں پر ایڈجسٹ کرنا ہے اس پر بھی بات ہو گی۔
ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف کی ابوظبی میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر طویل بیٹھکیں جاری ہیں، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔
مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزرٹی قیادت کو اعتماد میں لیا، پیپلز پارٹی اور لیگی قیادت کے درمیان آج رات بھی ملاقات کا امکان ہے۔