Advertisements

کڈنی سینٹر بہاولپور کے شعبہ نیفرالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سہیل اقبال ملک کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان تبادلہ منسوخ کیا جائے

Professor Doctor Suhail Iqbal Malik
Advertisements

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اوپن میرٹ کے نتائج کی روشنی میں ڈاکٹر سہیل اقبال ملک کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان تعینات کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا

ڈاکٹر سہیل اقبال ملک کڈنی سینٹر بی وی ہسپتال میں بطور ایڈہاک ایسوسی ایٹ پروفیسر کے ان دنوں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ قائد اعظم میڈیکل کالج میں یہ آسامی خالی ہونے کے باوجود ان کی یہاں تقرری عمل میں نہیں لائی گئی

Advertisements

پروفیسر ڈاکٹر سہیل اقبال ملک کے تبادلے سے کڈنی سینٹر بہاولپور کے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی متاثر ہوگی جہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کے مفت ڈائلسز کے علاوہ گردوں کےٹرانسپلانٹ بھی کئے جاتے ہیں سنجیدہ حلقوں کا وزیراعلی پنجاب صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ کیئر سے فلفور نوٹس لینے کی اپیل

بہاولپور (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کے سپیشلائزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اوپن میرٹ کے نتائج کی روشنی میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سینٹر کے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل اقبال ملک کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات کر دیا ہے- خیال رہے کہ ڈاکٹر سہیل اقبال ملک کڈنی سینٹر بی وی ہسپتال کے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر بطورِ ایڈہاک ایسوسی ایٹ پروفیسر ان دنوں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جہاں گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے فری ڈائلاسز اور ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں جس سے جنوبی پنجاب کے دورافتادہ علاقوں کے نادار اور غریب مریض بھی مستفید ہو رہےہیں۔

حیرت اس امر کی ہے کہ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں نیفرالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی آسامی خالی ہے تو ڈاکٹر سہیل اقبال ملک کو یہاں کیوں نہیں تعینات کیا گیا – سنجیدہ حلقوں نے وزیراعلی پنجاب صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پروفیسر ڈاکٹر سہیل اقبال ملک کے نشتر میڈیکل یونیورسٹی بہاولپور تبادلے کے احکامات منسوخ کریں کیونکہ ان کے تبادلے سے کڈنی سینٹر کی کارکردگی متاثر ہوگی جہاں گردے کے مختلف امراض میں مبتلا سینکڑوں افراد کا شب و روز علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ آپریشنز اورگردوں کے ٹرانسپلانٹ کا سلسلہ جاری ہے