Advertisements

عوام انتخابات میں آزمائے ہوئے امیدواروں کو دوبارہ نہ آزمائیں ، پرنس بہاول عباسی

People should not consider already tested candidates in general elections
ڈیرہ نواب صاحب :ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی سابق کونسلروں اور شہریوں کے وفد کے ہمراہ صادق پیلس کے دفتر میں لیا گیا گروپ فوٹو
Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت مختیار بھٹی ایڈوکیٹ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار )امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے اعلان کے بعد ان کی اس مہم میں تیزی آگئی ہے -صادق گڑھ پیلس کے ان کے دفتر میں عام لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے -,پرنس بہاول عباسی نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کی آمد آمد ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ کھرے کھوٹے کی پہچان کریں آزمائے ہوئے امیدواروں کو دوبارہ نہ ازمانے کی غلطی نہ کریں ورنہ پچھتاوے کے سوا انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا-پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ میرے عباسی اسلاف کا 300 سالہ ٹریک ریکارڈ آپ کے سامنے ہے -انہوں نے کہا کہ خاندان عباسی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرافت و نجابت کا ہر شخص بہاولپور کے طول و عرض میں قائل ہے- انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایم این اے منتخب ہو گئے تو شرافت کی سیاست کو فروغ دیں گے

Advertisements

قومی حلقہ این اے 166 کی محرومیوں اور حق تلفیوں کا ازالہ کریں گے ملاقات کرنے والے افراد اور سرکردہ شخصیات نے انہیں ائندہ انتخابات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی -دریں اثناءپرنس بہاول عباس خان عباسی ڈیرہ نواب صاحب میں مختیار بھٹی ایڈوکیٹ کی اقامت گاہ پر بھی گئے اور ان کے برادر نسبتی محمد شفقت بھٹی ایڈوکیٹ اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی- پرنس بہاول عباسی نے اس موقع پر مرحوم مختار بھٹی ایڈوکیٹ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی-

ڈیرہ نواب صاحب: پرنس بہاول عباس خان عباسی مختیار بھٹی ایڈوکیٹ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں