عوام امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس سے تعاون کریں۔ محمد شبیر جھورڑ

چنی گوٹھ (نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ محمد شبیر جھورڑ نے ہے کہ عوام امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس سے تعاون کریں، منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق مہم جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جانوروں کی چوری چکاری کا موسم ہے عوام محتاط رہیں۔ ایس ایچ او شبیر جھورڑ نے کہا کہ ہم نے بھی گشت کو مؤثر بنایا ہے اور ہم روزانہ رات کو ناکہ بندی کر کے مشکوک گاڑیوں کو چیک کرتے ہیں۔ ایس ایچ او نے کہا کہ تھانہ چنی گوٹھ میں میرٹ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا، سائل بلا جھجک مجھے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی کسی بھی منشیات فروش کو رعائت نہیں دی جائے گی کیونکہ منشیات فروش قوم اور ملک کے دشمن ہیں۔ ایس ایچ او نے کہا کہ تھانہ کے ملازمین بھی اپنا قبلہ درست کر لیں اور اپنے فرائض منصبی میں غفلت نہ برتیں اور سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔