Advertisements

ملتان سمیت تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ اُمیدوار کامیاب ہونگے۔ مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری۔

Makhdoomzada Syed Hassan Zumard Bukhari
Advertisements

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان قوم کیلئے اُمید کی آخری کرن ہیں۔ ولی عہد دربار جلالیہ کی صحافیوں سے گفتگو۔

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما مخدومزادہ سید غلام حسن زمرد بخاری ولی عہد دربار جلالیہ عالیہ بخاری نے کہا ہے کہ ملتان کے قومی اسمبلی سمیت دیگر حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد اور حمایت یافتہ اُمیدوار کامیاب ہونگے۔ بنگلہ بخاری پر اخبار نویسوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان قوم کیلئے اُمید کی آخری کرن ہیں۔حالیہ سیلاب میں عالمی برادری سے ایک گھنٹہ کے نوٹس پر ڈیڑھ کھرب روپے مالیت کی سیلاب زدگان کیلئے امداد جمع کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے نئے وزیر اعظم ہونگے۔

Advertisements