Advertisements

دریائی نشیبی علاقوں کے عوام غلط فہمی میں نہ رہیں پانی ہر صورت آئے گا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق

DC Bahawalpur Dr Farhan Farooq & Federal Parliamentary Secretary Mian Usman Najeeb Owaisi
Advertisements

زمیندارہ بند کمزور ہیں اور کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کا مسلسل اخراج ہو رہا ہے

ضلع میں سیلاب متاثرین کے لیے 27 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد فوری طور پر منتقل ہو سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق

Advertisements

 جھنگڑا ایکسپریس وے پر 5کلومیٹر کا علاقہ مٹی ڈال کر مضبوط اور اونچا کیا جا رہا ہے تاکہ سیلابی پانی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

سیلاب سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کر ڈور ناکنگ کی جا رہی ہے تاکہ مقامی آبادیوں کو انخلا کے لیے قائل کیا جا سکے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں محمد عثمان نجیب اویسی

بہاول پور: 30/اگست :ضلع بہاولپور میں سیلاب کی موجودہ صورتحال بارے ضلعی انتظامیہ نے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں محمد عثمان نجیب اویسی کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران حفاظتی اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ناصر ڈوگر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ زمیندارہ بند کمزور ہیں اور کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کا مسلسل اخراج ہو رہا ہے، جس سے زمیندارہ بندوں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائی نشیبی علاقوں کے عوام غلط فہمی میں نہ رہیں کیونکہ پانی ہر صورت آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کی جانب سے سرکاری بندوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور بہاولپور میں حفاظتی اقدامات کے تحت شدید سیلابی ریلے کی صورت میں سرکاری بند کو دو مقامات پر بریچ کرنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں سیلاب متاثرین کے لیے 27 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد فوری طور پر منتقل ہو سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں حکومت سیلاب متاثرین کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل اعلانات کروائے جا رہے ہیں اور آگاہی مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائی بیٹ کے رہائشی عوام سیلاب کی سنگینی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے کیونکہ آئندہ چند روز میں انہیں شدید سیلاب کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب آنے والے تمام دریاؤں میں خطرناک حد تک پانی چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلا ڈاؤن سٹریم تک پہنچنے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج کی خشک پٹی میں آبادیاں بسا لی گئی ہیں، جو سیلاب سے متاثر ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو نے سیلاب سے پہلے کی تصاویر لے لی ہیں جن سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے کہا کہ متاثرین سیلاب کو حکومت کے بنائے گئے فلڈ ریلیف کیمپوں میں رہائش، طبی سہولیات، انکے جانوروں کو چارہ ونڈہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے بتایا کہ ضلع میں سیلاب سے ابھی تک کوئی جانی یا لائیو سٹاک کا کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے حفاظتی اقدامات بارے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جھنگڑا ایکسپریس وے پر 5کلومیٹر کا علاقہ مٹی ڈال کر مضبوط اور اونچا کیا جا رہا ہے تاکہ سیلابی پانی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں محمد عثمان نجیب اویسی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سیلاب سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کر ڈور ناکنگ کی جا رہی ہے تاکہ مقامی آبادیوں کو انخلا کے لیے قائل کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندے بھی اس عمل میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے انخلا کی رفتار سست ہے، جبکہ سیلاب کی شدت گزشتہ برسوں سے کہیں زیادہ ہے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندے مکمل متحرک ہیں اور عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر چناب اور ستلج کا پانی ایک ساتھ پنجند پہنچا تو نقصان کا خدشہ ہے جس سے اوچ شریف اور پنجند کے علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔