Advertisements

سید سردار شاہ اور سید حسن رضا شاہ ایڈووکیٹ کے بھائی سید مختار شاہ مرحوم کی تعزیت کے کے لیے ٹبی عزت آنے والوں کا تانتا بندھ گیا

Syed Mukhtar Shah retired employee of Pakistan Railways
Advertisements

سید مختار شاہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے جمعرات کو ٹبی عزت میں ختم قران شریف کی محفل منعقد کی گئی جس میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کے بعد شرکا میں طعام بھی تقسیم کیا گیا

سید مختار شاہ مرحوم کی آخری رسومات میں تحصیل بھر کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ سجّادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے مختار شاہ مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی تھی

Advertisements

  احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر)  پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر سید سردار شاہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل ٹبی عزت سید حسن رضا شاہ ایڈووکیٹ کے بھائی سید مختار حسن شاہ کے انتقال پر ٹبی عزت میں ان سے تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے -جمعرات کے روز ٹبی عزت میں پاکستان ریلویز کے ریٹائرڈ ملازم سید مختار شاہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور قران خوانی کی گئی جبکہ  ختم شریف کے بعد شرکاء میں طعام بھی تقسیم کیا گیا- خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے سابق صوبائی ٹکٹ  ہولڈر سید سردار شاہ کے بھائی سید مختار شاہ مرحوم کی آخری رسومات میں تحصیل بھر کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی سجادہ نشین  اوچشریف مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے قل خوانی کی تقریب میں سید مختار شاہ مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی تھی جبکہ اس موقع پر سید مختار شاہ مرحوم کے بڑے صاحبزادے کی دستار بندی بھی کی گئی