Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی کی گراں فروشی ، اور ناجائز تجاؤزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی ، دوکانداروں کو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

Penalty to shopkeepers for establishing illegal encroachments
Advertisements

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر کی عوامی شکایات پر گراں فروشی ، اور ناجائز تجاؤزات  قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی ، خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانہ ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ احمد ندیم ہاشمی نے  عوامی شکایات پر چوک منیر شہید ، ڈیر ہ نواب صاحب روڈ، اور تحصیل بازار کا دورہ کیا ۔ اور اس دوران دوکانوں کے سامنے   ناجائز تجاؤزات قائم کرنے اور گراں فروشی پر دوکانداروں کو ایک لاکھ سے زائد جرمانے  کئے۔ اس مو قع پر انہوں نے کہا بلدیہ ، کے اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ کہ وہ روزانہ کی بنیا د پر دوکانوں کو چیک کریں۔ اور ناجائز تجاؤزات کو ہر صورت ختم کرائیں۔ جبکہ گراں فروشی کی کسی کو اجاز ت نہیں دی جائے گی۔  اس مو قع  پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قاضی نعیم, سید محمد حسنین شاہ بخاری اور  ریڈ ر محمد شہزاد بھی موجود تھے۔