پیمرا جوئے کی کمپنیز کے اشتہارات چلانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی: پیمرا
Advertisements
اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جوئے کی کمپنیز کے اشتہارات چلانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ٹی وی چینل پر ایسی کمپنیز کی تشہیر پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جاری نوٹس کے مطابق پیمرا بھی وزارت اطلاعات و نشریات کی زیرو ٹالرینس پالیسی کو تسلیم کرتا ہے، کوئی بھی چینل جوئے سے منسلک کمپنیز کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا، کوئی چینل جوئے سے منسلک کسی کمپنی کے اشتہار نشر نہیں کرے گا۔
Advertisements
خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی کے سپورٹس چینل پر پرتھ ٹیسٹ کے دوران جوئے کی کمپنی کے اشتہارات کی تشہیر کی گئی تھی جس پر وزارت اطلاعات ونشریات نے نوٹس لیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی۔
پابندی کے سبب سرکاری ٹی وی کے سپورٹس چینل پر میلبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہیں ہوسکا۔