Contact Us

پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں

Peghaam Pakistan Conference in Ahmedpur East

پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں مولانا محمد احمد جالندھری, قاری سیف الرحمن راشدی, مولانا عبدالعزیز خان فیضی—- پیغام پاکستان کے عنوان سے مدرسہ جامعہ الحنیف احمد پور شرقیہ میں منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس سےتمام مسالک کے علماء کرام کا خطاب

احمدپورشرقیہ (  )پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں پاک فوج کے خلاف بھونکنے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں ان خیالات کا اظہار پیغام پاکستان کے عنوان سے مدرسہ  جامعہ الحنیف احمد پور شرقیہ میں منعقدہ پیغام  پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مسالک کے علماء کرام نے متفقہ طور پر کیا پیغام پاکستان کانفرنس کی نظامت کے فرائض  جان محمد چوہان نے انجام دیتے –  پیغام پاکستان کانفرنس میں مذہبی ہم آہنگی نظریہ پاکستان اسلام کا کردار جذبہ حب الوطنی مدارس کا کردار اور مضبوط دفاعی پاکستان کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کے حوالے سے تقاریر کی گئیں مدرسہ جامعہ الحنیف کے سرپرست مولانا محمد احمد جالندھری ۔ادارے کے ناظم اعلی ذیشان احمد جالندھری مولانا مفتی محمد محسن مرکزی رہنما تحریک لبیک , مولانا عبدالعزیز خان فیضی جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی  رہنما قاری سیف الرحمن راشدی اہل تشیع کے رہنما و نعت خان ذاکر  سید منور حسین نقوی ۔سید محمد علی شاہ مسلم لیگ نون کے رہنما میر عمر سعود انجمن تاجران کے رہنما آفتاب ڈاھر اور سید محمد عبداللہ شاہ علماء کونسل کے رابطہ سیکریٹری  حکیم محمد حسین چوہان ۔میڈیا کلب احمدپورشرقیہ کے صدر شیخ عزیز الرحمن ۔سیف اللہ خالد  جمیعت اہلحدیث کے ضلعی ناظم اعلی محمد اشفاق سلفی سید ناصر محمود رضوی ودیگر سیاسی سماجی و مذہبی اکابرین نے پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کیا -پیغام پاکستان کانفرنس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور استحکام کے لیے پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے جب سی پیک شروع ہوتا ہے تو غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے افراد پاکستان میں پاک فوج کے خلاف اپنے غیر ملکی ایجنڈے پر کام شروع کر دیتے ہیں ۔پاک فوج نے ہزاروں کی تعداد میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادتیں قبول کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے  اس لیے ضروری ہے کہ ہم تمام سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتیں ایک ہو کر پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہوں ۔

مزید پڑھیں