Contact Us

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کا صادق پبلک سکول جونیئر برانچ میں پیڈیا ٹرک کووڈ19ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلہ کا افتتاح

Pedia Truck Covid-19 Vaccination Campaign

بہاول پور:31/ اکتوبر( )ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے پیڈیا ٹرک کووڈ19ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلہ کا افتتاح صادق پبلک سکول جونیئر برانچ میں کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے 5سال سے12سال تک کی عمر کے طلبہ و طالبات کی کورونا ویکسینیشن کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کووڈ19ویکسی نیشن برائے اطفال کے امور کا جائزہ لیا اور قائم کیے گئے ویکسی نیشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔ پیڈیاٹرک کووڈ19ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ضلع بھر میں 31اکتوبر سے5نومبر 2022ء تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر پرنسپل صادق پبلک سکول پروفیسر میاں محمد احمد، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈی نیشن ایوشہ ظفر، کنسلٹنٹ یو ایس ایڈ ڈاکٹر ذاکر علی، ڈاکٹر ماجد جہانگیر، سی ای او ایجوکیشن محمد شہباز طاہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد ارائیں، ڈی ایچ او ڈاکٹر انیلا علی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ، میڈیکل آفیسرز، اساتذہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ5سال سے12سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری پیڈیاٹرک کووڈ ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف بہتر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ اس اہم ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد ارائیں اور نمائندہ یو ایس ایڈ ڈاکٹر ذاکر علی نے بتایا کہ پیڈیا ٹرک کووڈ ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلہ میں ضلع بھر سے6 لاکھ17 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 850آؤٹ ریچ ٹیمیں اور150فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں