Advertisements

بہاولپور ڈویژن میں عاشورۂ محرم کا پُرامن اختتام

Advertisements


آٹھ جولائی 2025ء

 بہاولپور ڈویژن میں عاشورۂ محرم الحرام کا پُرامن اور باوقار اختتام ڈویژنل انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز، امن کمیٹیوں، علما و ذاکرین کے مؤثر اور مربوط کردار کا نتیجہ ہے۔ ڈویژنل کمشنر بہاولپور مسرت جبیں  اور ریجنل پولیس آفیسر  رائے بابر سعید نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں رہ کر انتظامات کو مانیٹر کیا۔ بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کی ضلعی انتظامیہ نے اپنے اپنے اضلاع میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کو پرامن ماحول میں مکمل کرانے کے لیے دن رات محنت کی۔

Advertisements

 بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور متعلقہ افسران نے سیکیورٹی، صفائی، روشنی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ حساس مقامات پر خصوصی توجہ دی گئی اور   سی سی ٹی وی  کیمروں، واک تھرو گیٹس، اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے سیکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا۔ ۔  پولیس فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، جبکہ امن کمیٹیوں کے اراکین نے مکاتبِ فکر کے درمیان تعاون اور رابطے کا اہم فریضہ انجام دیا۔ علما و ذاکرین نے اپنے خطابات میں اتحاد، اخوت، اور امن کا پیغام دیا، جس سے معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ حاصل ہوا۔  عوام کا تعاون بھی اس موقع پر قابلِ تعریف رہا، جنہوں نے امن کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ میڈیا نے بھی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے حالات کو خوش اسلوبی سے پیش کیا۔  ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ جذبۂ یکجہتی صرف محرم تک محدود نہ رہے بلکہ پورے سال کے لیے ہماری معاشرتی سوچ کا حصہ بن جائے۔ حکومت، علما، سوسائٹی اور میڈیا کو باہم مل کر اس مثالی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ملک میں پائیدار امن کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے