کمشنر ڈیرہ غازی کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنرز راجن پور و ڈی جی خان کو بھی صورتحال کے بارے میں الرٹ جاری کردیا
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ رہیں اور نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں
لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 سے 30 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 30 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے، کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں اور بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ کمشنر ڈیرہ غازی کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنرز راجن پور و ڈی جی خان کو بھی صورتحال کے بارے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ رہیں اور نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔