یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دینا ناقابل فہم، یہ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش، پی ڈی ایم اپنے منفی رویے پر نظرثانی کرے
لاہور7دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کرلے گی۔ یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دینا ناقابل فہم ہے۔قومی دن پر ذاتی مفادات کی سیاست چمکانے کی کوشش بصیرت سے عاری سیاستدانوں کو زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ قومی دن پر لانگ مارچ کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قوم پی ڈی ایم کے انتشارپسند فعل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔