پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان‎‎

Maulana-Fazlur-Rehman announces to launch protest campaign on roads against rigging in general elections

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف 23 مارچ کو ہرصورت مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد میں مولانافضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری اور بلال کیانی شریک ہوئے۔ نیشنل پارٹی کے عبدالمالک، آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی شریک ہوئے، جمعیت علماءاسلام کے حافظ عبدالکریم اور حافظ حمداللہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ان کے علاوہ اجلاس میں احسن اقبال، مریم نواز  اور  شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

سلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں 8 سفارشات پیش کیں۔ جس میں لانگ مارچ کی تاریخ 23 مارچ سے تبدیل نہ کرنے، پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت دینے کی تجویز کی گئی ی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پراتفاق کیا اور ہر صورت 23 مارچ کو مختلف شہروں سے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کیا۔ پی ڈی ایم نے غیرملکی (فارن) فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور عمران خان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ بھی کیاپی ڈی ایم سربراہی اجلاس نے صدارتی نظام کو مسترد کردیا، پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام ملکی تشخص پر وار تصور ہوگا۔ پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو حکومتی اتحادی جماعتوں کو اپنے مؤقف پر قائل کرنے کی تجویز دیتے ہوئےکہا کہ اتحادی ایوان میں اپوزیشن کی حمایت کردیں توعدم اعتمادکی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سیاست کا حصہ ہے تاہم ابھی اس پر کوئی غور نہیں کیا گیا، موجودہ صورتحال میں اس حکومت کا خاتمہ لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ مری پر عمران خان اور عثمان بزدار کو عہدوں سے مستعفیٰ ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کے مہنگائی مارچ کے بعد کسی اور لانگ مارچ کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ ’فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو کالعدم اور عمران خان کو نااہل قرار دے‘