اوچ پریس کلب کے انتخابات، سینئر صحافی ارشاد احمد شاد بلامقابلہ صدر اور محمد سلیم شہزاد جنرل سیکرٹری منتخب
سال 2025ء کے عہدے داران کے انتخاب کے لیے اوچ پریس کلب اوچ شریف کا سینئر عامل صحافی و مدیر اور پیٹرن انچیف احسان احمد سحر کے زیر صدارت اجلاس
اجلاس میں ممتاز ماہرین تعلیم اور نجی کالجز کے ڈائریکٹرز محمد سلیمان فاروقی اور محمد ارشد سلیم اور نوجوان صحافی ملک محمد سجاد نے مہمانان اعزاز و مبصرین کے طور پر خصوصی شرکت کی
اجلاس میں ترنڈہ محمد پناہ کے مقتول صحافی محمد ظفر نائچ کی والدہ کی مالی امداد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو مطالبہ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی
اجلاس میں دنیا بھر میں شہید ہونے والے صحافیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، جب کہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی اور احسان احمد سحر کی ہمشیرہ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ پریس کلب کے انتخابات، سینئر صحافی ارشاد احمد شاد بلامقابلہ صدر اور محمد سلیم شہزاد جنرل سیکرٹری منتخب، تفصیلات کے مطابق سال 2025ء کے لیے عہدے داران کے انتخاب کے لیے اوچ پریس کلب اوچ شریف کا اجلاس سینئر عامل صحافی و مدیر اور پیٹرن انچیف احسان احمد سحر کے زیر صدارت گزشتہ روز مقامی ہوٹل کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں الیکشن بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق سینئر صحافی ارشاد احمد شاد اوچ پریس کلب کے بلامقابلہ صدر اور محمد سلیم شہزاد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جب کہ دیگر عہدے داروں میں ملک ذوالفقار علی مکول کو چیف کوآرڈی نیٹر، خواجہ ابرار حسین کو کوآرڈی نیٹر، زاہد حسین خان کلہوڑا کو چیئرمین، سید محسن رضا شمسی کو وائس چیئرمین، محمد اعجاز خان پٹھان کو چیئرمین مجلس عاملہ، محمد امتیاز خان بڈانی کو وائس چیئرمین مجلس عاملہ، اطہر اقبال مغل اور نعیم احمد ناز کو سینئر نائب صدور، محمد اکرم خان، خواجہ ابرار رضا، محمد شہزاد شکرانی اور محمد ارشد خان کو نائب صدور، طارق علی شاد کو فنانس سیکرٹری، سید احسن بخاری کو جائنٹ سیکرٹری اور ساجد انجم کو انفارمیشن سیکرٹری کے عہدوں پر نامزد کیا گیا، مجلس عاملہ کے اراکین میں رانا امتیاز علی، ڈاکٹر رفیق، ملک خالد محمود، حاجی الطاف خان، محمد الیاس راجہ، محمد عمران سیال، خواجہ فرخ علی، ملک محمد ندیم مکول، حافظ محمد سعد، محمد جاوید، خواجہ شیر علی، بلال احمد شاد، خواجہ اظہار حسین اور حسیب اطہر مغل شامل ہیں
اجلاس میں ممتاز ماہرین تعلیم اور نجی کالجز کے ڈائریکٹرز محمد سلیمان فاروقی اور محمد ارشد سلیم اور نوجوان صحافی ملک محمد سجاد نے مہمانان اعزاز و مبصرین کے طور پر خصوصی شرکت کی اور اوچ پریس کلب کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے صدر ارشاد احمد شاد، جنرل سیکرٹری محمد سلیم شہزاد اور تمام عہدے داروں کو مبارک باد دی اور اپنی ان توقعات کا اظہار کیا کہ اوچ پریس کلب کے نومنتخب عہدے داران اور اراکین سال 2025ء میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے نیز اوچ شریف اور اس کے دیہی علاقوں کے سلگتے ہوئے مسائل کی بلاخوف و خطر نشان دہی کریں گے، اوچ پریس کلب کے نومنتخب عہدے داران و اراکین نے اجلاس میں اہل قلم کے اجتماعی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کاوشیں کرنے کا عزم ظاہر کیا، اجلاس میں ترنڈہ محمد پناہ کے مقتول صحافی محمد ظفر نائچ کی والدہ کی مالی امداد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو مطالبہ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، اس موقع پر اجلاس میں دنیا بھر میں شہید ہونے والے صحافیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، جب کہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی اور احسان احمد سحر کی ہمشیرہ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی