پٹرولنگ پولیس خیر پور ڈاھا نے ایرانی سکم ملک (دودھ) کی بڑی سمگلنگ ناکام بنا دی

Patrolling Police Khairpur Daha foiled the big smuggling of Iranian Sikkim milk

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس خیر پور ڈاھا نے ایرانی سکم ملک (دودھ) کی بڑی سمگلنگ ناکام بنا دی۔چوکی انچارج ملک بشیر کی سربراہی میں پٹرولنگ پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سیکڑوں نان کسٹم سکم ملک کے بیگ سے بھرا ڈالہ پکڑ لیا۔پٹرولنگ پولیس خیر پور ڈاھا کی بڑی کاروائی ایران سے سمگل شدہ سکم ملک سے بھرا ڈالہ پکڑ لیا نان کسٹم سکم ملک کے سیکڑوں نان کسٹم بیگ کی ایران سے ملتان سمگلنگ کی جارہی تھی کہ ایکسپریس وے پر پیٹرولنگ پولیس خیر پور ڈاھا کے ہتھے چڑھ گئے پٹرولنگ پوسٹ خیر پور ڈاھا کے انچارج ملک بشیر نے ملزمان کو سمگل شدہ سکم ملک اور سمگلنگ میں استعمال ہونے والا ڈالہ اپنی تحویل میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر ملک بشیر کا  گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سمگلنگ کے مقروح دھندہ میں ملوث عناصر کے عزائم ناکام بنانا پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ترجیہات میں شامل ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف پٹرولنگ پولیس کی کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں 

مزید پڑھیں