Contact Us

سپرنٹنڈنٹ پولیس ساجد حسن چوہدری کی ہدایت کے مطابق پٹرولنگ پولیس بہاول پور ریجن کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

SP sajid Hassan

بہاول پور:12/ نومبر سپرنٹنڈنٹ پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری کی ہدایت کے مطابق پٹرولنگ پولیس بہاول پور ریجن کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں پٹرولنگ پوسٹ 82/ موڑ کے شفٹ انچارج امجد اقبال نے پٹرولنگ کے دوران کاروائیوں میں 02عدد پسٹل معہ 09عدد روند برآمد کر کے تھانہ سٹی و صدر حاصلپور میں علیحدہ علیحدہ ایف آئی آر درج کرائیں۔ اسی طرح پٹرولنگ پوسٹ طاہر والی کے شفٹ انچارج محبوب احمد نے دوران گشت ایک شخص سے 54لیٹر شراب برآمد کر کے تھانہ چنی گوٹھ میں مقدمہ درج کروایا۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے 24گھنٹے گشت کیا جا رہا ہے۔نیز پٹرولنگ پولیس 24گھنٹے عوام الناس کی خدمت کے لئے شاہرات پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی مدد کے لئے ہیلپ لائن 1124پر فون کر کے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

مزید پڑھیں