مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو پاسپورٹ جاری

nawaz

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔

نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا اور اس کی مدت 10 سال ہے۔ ذرائع  کے مطابق نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں
گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی
واضح رہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔

 مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا
لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست شہباز شریف نے دائر کی تھی، جس پر عدالت نے عبوری حکم کے تحت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد 2019 میں نواز شریف 4 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں