کوثر عباس گیلانی شہید ڈرائیونگ سکول میں پاس آوٹ سٹوڈنٹس کی تقریب تقسیم اسناد
مہمان خصوصی ڈی ایس پی چودھری محمد جاوید اخترنے تمام پاس آوٹ سٹوڈنٹس میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے
احمدپورشرقیہ : کوثر عباس گیلانی شہید ڈرائیونگ سکول میں پاس آوٹ سٹوڈنٹس کے اعزاز میں زیر صدارت پرنسپل محمد مقصود احمد سب انسپکٹر تقریب اسناد کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی چودھری جاوید اختر،مہمان اعزاز ٹریفک آفیسر محمد عامر تھے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی ایس پی چودھری محمد جاوید اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔اس حوالے سے ڈرائیونگ سکول ایک بہترین عملی ٹریفک ڈرائیونگ درسگاہ ہے۔تمام معزز شہریوں کو چاہیے کہ ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لے کر بہترین ڈرائیور بن کے روڈ پر آئیں۔اس سے ٹریفک حادثات بہت کم ہوں گے۔تمام سٹوڈنٹس جہنوں نے باقاعدہ کلاسز لے کر امتحانات پاس کیے ہیں۔ان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خصوصی طور پرنسپل ڈرائیونگ سکول محمد مقصود احمد کے عملی مثالی اقدامات کو سراہتے ہیں۔آخر میں تمام پاس آوٹ سٹوڈنٹس کو اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔

