محمد ذکریا ٹرین پر رائے ونڈ جا رہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن کلاب کے قریب دروازے سے نیچے گر کے شدید زخمی ہو گیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس سے گر کر ایک شخص شدید زخمی ، ریسکیو 1122 چنی گوٹھ احمد پور شرقیہ کے مطابق خانبیلہ کا رہائشی محمد ذکریا نامی شخص ٹرین پر رائے ونڈ جا رہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن کلاب کے قریب دروازے سے نیچے گر گیا اور شدید زخمی ہو گیا، جس کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا ہے ۔