گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد چوہدری پرویز الٰہی حلف برداری کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر مراد راس، راسخ الٰہی اور سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی بھی پرویزالٰہی کے ہمراہ ہیں۔
صدرِ مملکت عارف علوی کے حکم پر خصوصی طیارہ پرویز الٰہی کو لینے لاہور پہنچا تھا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ، چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیں گے، تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں رات 2 بجے ہوگی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی
سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو گزشتہ رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا لیکن تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد اب صدر مملکت حلف لیں گے۔