Advertisements

پرویز الہٰی صوبہ کے عوام کی خدمت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے قاضی عدنا ن فرید

Adnan Farid
Advertisements

احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن  ) کے ضلعی سینئر نائب صد ر وسابق ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید نے کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود پنجاب کی صوبائی حکومت  عوام کی بہتر ی کے لئے کوئی اقدامات کرنے سے قاصر نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف نظر آرہاہے کہ  چوہدری پرویز الہٰی صوبہ کے عوام کی خدمت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ کے عوام سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ پی ٹی آئی اور ـ ( ق) لیگ کی حکومت نے ا بھی تک جنوبی پنجاب کے  لئے کسی ترقیاتی پیکج کا اعلان تو درکنا ر کوئی چھوٹا منصوبہ بھی شروع نہ ہوسکاہے۔ جس سے صوبائی حکومت کی ناکامی صاف نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا آئند ہ الیکشن میں ( ن ) لیگ اپنی سابقہ  شاندار کارکردگی کی بنا  ء پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔