ججز صاحبان نے اندرون شہر واقع مندر میں ہولی کا کیک کاٹا اورتحائف تقسیم کیے۔– ملک کی تعمیرو ترقی میں اقلیتوں کا نمایاں کردار ہے سینئر جج مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں کاتقریب سے خطاب
بہاول پور:7/مارچ( )لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم، مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد، مسٹرجسٹس محمد امجد رفیق نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر اندرون شہر واقع مندر میں منعقدہ ہولی کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرجج مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں نے کہا کہ ملک کی تعمیرو ترقی میں اقلیتوں کا نمایاں کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے معاشرے میں امن اور رواداری کا فروغ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔اس موقع پر ججز صاحبان نے ہولی کا کیک کاٹا اورتحائف تقسیم کیے۔اس موقع پرسینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد نوید اقبال، ریسرچ آفیسر وسول جج ڈاکٹر محمد ممتاز، صدرہائیکورٹ بار باسط خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری طاہر جتوئی بھی موجود تھے۔