بہاول پور:یکم/جون کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے بہاول پور کی تحصیل یزمان میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس یزمان میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اورمختلف محکمہ جات بارے موصولہ شکایات کے ازالہ کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل کمشنر ریونیو مہر خالداحمد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور کی ہر تحصیل میں ریونیوسے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں محکمہ ریونیو افسران موجود ہوتے ہیں۔ نیزعوامی خدمت کچہریوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام سرکاری دفاتر میں بھی اوپن ڈور پالیسی نافذ ہے۔عوامی خدمت کچہری میں آئے ہوئے ایک سائل نے کمشنر بہاول پور ڈویژن سے راشن کے لیے درخواست کی جس پر کمشنر بہاول پور ڈویژن نے فوری طور پر راشن منگواکر دیا۔