Advertisements

پارلیمنٹ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرے گی: رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah Political Adviser to PM
Advertisements

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرے گی

لاہور میں ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی پر مریم نوازکا گلا بالکل جائز اور درست ہے، یہ اتحادیوں کی حکومت ہے سب کو آن بورڈ لیکر چلنا پڑتا ہے،25مئی کے واقعات کے بعد کابینہ کو درخواست کی تھی اس کے خلاف میوٹنی اوراسے گرفتار کیا جائے۔

Advertisements

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کابینہ نے فیصلہ کرنے کے بجائے معاملہ سب کمیٹی کوبھیج دیا تھا، کل کابینہ نے فیصلہ کیا اب اس معاملے کواٹھایا جائے گا، پارلیمنٹ اس کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرے گی