پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بھاولپور کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

Advertisements
بہاول پور: 29/دسمبر شاہدرہ پارک بہاول پور میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بھاولپور کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی جس میں برکس ٹو بکس کلب کے حمزہ افتخار اور انکی ٹیم نے پودے لگائے۔ چیئرپرسن پی ایچ اے شہلا احسان ملک نے حمزہ افتخار کو ان کی سال بھر کی شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے سال 2021 کے ایوارڈ ٹری پلانٹیشن سے نوازا اور ٹیم کے ارکان کو سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانا اور اسکی باقاعدگی دیکھ بھال کرنا احسن اقدام ہے۔ برکس ٹو بک کلب کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔