اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے پارکنگ ایریا کی تزئین و آرائش اور بہاول پور فوڈ سٹریٹ کے قیام کے حوالہ سے کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس

parking area of Lahore High Court Bahawalpur Bench and Food Street

بہاول پور:5/اگست( )لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے پارکنگ ایریا کی تزئین و آرائش اور ٹف ٹائلز کی تنصیب سمیت بہاول پور فوڈ سٹریٹ کے قیام کے حوالہ سے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت کمشنر آفس بہاول پور کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، ایڈیشنل کمشنر رابطہ محمد فیصل عطا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد وقاص، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے فاروق صادق، ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے فاروق صدیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ راؤ جاذب سعید، سب انجینئر سول پی ایچ اے سید غفران افتخار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور فاروق صادق نے کمشنر بہاول پور ڈویژن کو لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کی تزئین و آرائش اور تخمینہ لاگت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے تعمیراتی کاموں کے جلد آغاز اور بروقت تکمیل کے حوالہ سے ہدایات  جاری کیں۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور فاروق صادق نے کمشنر بہاول پور ڈویژن کو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے بزنس ماڈل بارے بھی تفصیلاً بریف کیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ بہاول پور کے عوام کوفوڈ سٹریٹ جیسی سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی جلد از جلد منصوبہ بندی کی جائے اوراس سلسلہ میں مناسب جگہ کا انتخاب کیا جائے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے محرم الحرام کے بعدپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے بہاول پور فوڈ سٹریٹ کے قیام کے لئے تجویز کردہ جگہوں کا دورہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور فاروق صادق نے کہا کہ بہاول پور فوڈ سٹریٹ کے قیام کے حوالہ سے اقدامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی اورعاشورہ محرم الحرام کے بعد کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کو بہاول پور فوڈ سٹریٹ کے قیام کے لئے پی ایچ کی جانب سے تجویز کردہ جگہوں کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں